Thursday, November 21, 2024

Kerala

ام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ

November 25, 2017 09:33 PM
خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ 

نئی دہلی ،32 نومبر: پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی  اے سی) کے ذریعے کمپیوٹر پر شائع کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق 22 نومبر 2017 کو، ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت ،معمولی اضافے کے ساتھ61.54امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز یعنی 21 نومبر 2017 کو اس سے قدرے  کم  یعنی 60.95 امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔

 ہندوستانی روپئے میں بھی خام تیل کی قیمت میں اضافہ  درج ہوا ہے۔ 22نومبر 2017 کو ہندوستانی روپئے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت

بڑھ کر 3984.75 روپئے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 21 نومبر 2017 کو 3963.91 روپئے فی بیرل تھی۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت کے مقابلے ہندوستانی روپئے کی مالیت میں اضافہ درج ہوا ہے۔ 22 نومبر 2017 کو روپیہ ڈالر شرح مبادلہ 64.75 روپئے فی ڈالر ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 21نومبر 2017 کو 65.04 روپئے فی ڈالر تھی۔

تفصیلات پرمبنی  گوشوارہ درج ذیل ہے :

  

تفصیلات

اکائی

22نومبر2017 کو قیمت (پچھلا کاروباری روز 21.11.2017)

خام تیل

(انڈین باسکٹ)

($/bbl)

61.54                       (60.95)

(Rs/bbl)

  3984.75                   (3963.91)

شرح مبادلہ

(Rs/$)

 64.75                        (65.04)

Have something to say? Post your comment