نڈومان ونکوبار جزائر کے دفاع کی مشقیں
نئی دہلی،24؍نومبر،انڈومان ونکوبار جزائر کے دفاع کی مشقوں (ڈی اے این ایکس-17) کا انعقاد انڈومان ونکوبار کمان کی سرپرستی میں کیا گیا۔ یہ پانچ روزہ مشقیں 20 نومبر 2017 کو شروع ہوئی تھیں، جو 24 نومبر 2017 کو ختم ہوگئیں۔
منصوبہ بندی کے مرحلے سے آگے تک، فورسز کی مضبوط کارروائی کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی اور مربوط طریقہ کار اپنا یا گیا۔ ان مشقوں کا خاص مقصدکمان کی تمام فورسز کی کارروائیوں کے ضابطوں کیلئے مشق کرنا تھا تاکہ انڈومان ونکوبار جزائر کے دفاع کو مضبوط کیا جاسکے۔ ان مشقوں میں جنگی جہازوں، خصوصی فورس، بحری جہاز اور بھاری سامان اٹھانے والے ٹرانسپورٹ طیاروں سمیت اضافی فورسز نے شرکت کی۔
ان مشقوں میں جنگی جہازوں کا آپریشن، رات کے اندھیرے میں سمندر میں پیرا شوٹ کے ذریعے اترنا، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فوجیوں کی کمک اور بحرہ جہازوں کے ذریعے فوجیوں کو پہنچانے جیسی کارروائیاں سب سے اہم تھیں۔ مشقوں کے بعد انڈومان ونکوبار کمان کے کمانڈ رانچیف نے ان مشقوں کیلئے منصوبہ بندی کمان، کی کارروائی اور تال میل کی ستائش کی۔